۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ امین شہیدی

حوزہ/ سربراہ امتِ واحدہ پاکستان علامہ محمدامین شہیدی نے روسی صدر ولادیمیرپوتن کےآزادئ اظہار رائے کے حالیہ بیان کوبین المذاہب ہم آہنگی کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ سربراہ امتِ واحدہ پاکستان علامہ محمدامین شہیدی نے روسی صدر ولادیمیرپوتن کےآزادئ اظہار رائے کے حالیہ بیان کوبین المذاہب ہم آہنگی کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیاہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو سالانہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے آزادئ اظہار رائےکی حدود کے تناظر میں بیان دیاکہ شانِ رسالت میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ شان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گستاخی مذہبی آزادی کے خلاف ہے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو پر حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھاکہ ایسی حرکتیں انتہا پسندی کی طرف لے جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ آزادی آپ کے اردگرد لوگوں کو عزت دینے کا نام ہے۔

روسی صدر کا بیان بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف مثبت قدم ہے، علامہ امین شہیدی

علامہ محمدامین شہیدی نے صدر پوتن کے اس بیان پر اپنی ٹوئیٹ میں کہاکہ :"روسی صدر ولادیمیر پوتن کا آزادئ اظہاررائےاوررسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توقیرکےحوالہ سےحالیہ بیان بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔عالمی امن کےلئے تمام مذاہب کے درمیان امن و احترام کا ہونا بہت ضروری ہے۔اس تناظر میں عقائد و نظریات پر اظہار رائے کی حدود کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .